وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس
جمعرات 25 اپریل 2024 21:00
(جاری ہے)
منصوبے پر عملدرآمد کےلئے اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 20 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی آر بی سی مین کنال کی ریماڈلنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کی طرف سے اجلاس کو سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے بھی منصوبے کےلئے اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں 10 ارب روپے مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لفٹ کینال منصوبے سے 2 لاکھ 86 ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے کو صوبے کی فوڈ سکیورٹی کےلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد سے خیبر پختونخوا اپنے پانی کا شیئر بھی پوری طرح استعمال کرنے کے قابل ہوجائےگا۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد میں پہلے سے بہت تاخیر ہوچکی ہے مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سی آر بی سی مین کینال کو واپڈا سے صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کے لئے معاملہ واپڈا کے ساتھ اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں جنوبی اضلاع میں مزید 90 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کےلئے ایک اور منصوبہ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کومجوزہ منصوبے پر بلاتاخیر ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.