ڈی ایس پی سرکل صدر ہری پور و خانپور کی ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صدر فدا خان اور ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے اپنے سرکل تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کے ساتھ جمعرات کے روز میٹنگ کا انعقاد کیا ، میٹنگ کے دوران ایس ایچ او نے اپنے تھانہ جات میں زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی ایس پی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے،جرائم کے خاتمے اور پبلک کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کریں ، منشیات فروشوں،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بالاتفریق کاروائیاں کی جائیں گی ۔