ججز کا خط، عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

جمعرات 25 اپریل 2024 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سپریم کورٹ میں سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سپریم کورٹ میں سوموٹو کی سماعت کیلئے 6رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 6 رکنی بینچ 30اپریل کو ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔