صوبائی وزیر میرطارق علی خان ٹالپر نے بدین میں معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کا نوٹس لے لیا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود میرطارق علی خان ٹالپر نے بدین میں معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہ 12سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش اور اسے خنجر سے زخمی کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ملوث تمام فریقین کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی صوبای وزیرنے کہاکہ سندھ کے عوام اور خصوصا معصوم بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر میر طارق علی خان ٹالپرنے کہاکہ انہیں سندھ حکومت اور پارٹی قیادت کو اس واقعہ کا شدید دکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :