Live Updates

ڈی جی ایل ڈے اے کی زیرصدارت اجلاس، مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے بریفنگ دی گئی

جمعرات 25 اپریل 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایل ڈی اے میں مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی بی ڈی ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ دونوں ادارے ریونیو جنریشن و کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کے افسران و عملے کو مارکیٹ کے نئے ٹرینڈز بارے کورسز و ٹریننگ کروائی جائے گی، سرمایہ کاروں کی سہولت اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے ایل ڈی اے ایکٹ میں ضروری ترامیم بھی تجویز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق سرمایہ کاروں کو سہولت دینا ہو گی۔بعدازاں طاہر فاروق نے سی ای او سی بی ڈی عمران امین کے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ون ونڈو سیل میں جاری ریفارمز و ری ویمپنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی، چیف ٹان پلانر ٹو، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایس پی یو و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات