ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 10:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹوشو زی چیو نے کہا ہے کہ کمپنی امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرے گی جس کے تحت امریکامیں اس مقبول وڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی سینیٹ سےمذکورہ بل کی منظوری کے بعد صدر بائیڈن نے بھی اس پر دستخط کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر چینی آپریٹر، بائٹ ڈانس، نے 270 دنوں کے اندر ٹک ٹاک فروخت نہیں کی تو اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔جو بائیڈن اس ڈیڈ لائن میں 90 دن تک توسیع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری ٹک ٹاک پر پابندی ہے اور آپ اور آپ کی آواز پر قدغن ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم عدالتوں میں آپ کے حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے، حقائق اور آئین ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں امید ہے کہ دوبارہ کامیابی حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ ا س وقت امریکا میں ٹک ٹاک کے70کروڑ استعمال کنندگان ہیں۔

متعلقہ عنوان :