اسلام اور مسلمان دشمنوں کی اندھی تقلیدکرنا در اصل ظلم وستم کا ساتھ دینا ہے، صاحبزادہ سید محمد سعید شاہ کاظمی

جمعہ 26 اپریل 2024 13:19

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام اور مسلمان دشمنوں کی اندھی تقلیدکرنا در اصل ظلم وستم کا ساتھ دینا ہے، معیشت کی بربادی،معاشرتی بگاڑ اور بڑے مسائل کی وجہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری ہے، قرآن و سنت کی پیروی اور اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار صاحبزادہ سید محمد سعید شاہ کاظمی نے جامعة الرضا انوار باہوفارم وہنی وال میں منعقدہ محفل میلاد النبی ؐ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت اور اولیاء اللہ کی تعلیمات سے دوری کا ہی نتیجہ ہے کہ مسلمان زندگی کے دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں،باطل قوتیں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیںجبکہ ہم ان اسلام دشمنوں کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے ان کی اندھی تقلید کرنے میں مصروف ہیںجس کی وجہ سے محکومی و غلامی اور بے وقعتی کی زندگی ہمارا مقدر بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی رفعت وبلندی اور کامیابی قرآن و سنت اور اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کراپنی پریشانیوںاور مصیبتوں کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔ محفل میلاد النبی ؐ سے ڈاکٹر خادم حسین الاظہری سمیت دیگر ممتاز علماء کرام و مقررین حضرات نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر،پیر میاں مبشرعلی رضاشاہ کھگہ،حافظ سید نادر شاہ بخاری،حافظ ساجد اقبال خادمی،سید اشتیاق احمد شاہ بخاری،مفتی محمد محب النبی،سید فیض عباس شاہ قمر،مفتی یاسین حیدر القاری،قاری زوار سیالوی،قاری اللہ دتہ،چوہدری مظفر نذیر واہلہ،قاری عطاء المصطفیٰ جامی،محمد بہرام حیدری،محمد افضال حامدی،قاری اختر حسین چشتی،رانا فرمان علی ،شیخ محمد اختر سمیت دیگر بھی شریک محفل تھے۔

متعلقہ عنوان :