نامعلوم شخص کے سگریٹ پھینکنے سے اچانک گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی

ریسکیو فائر فائٹر عملہ نے فائر فائیٹنگ کرتے ہوئے تقریباً4لاکھ مالیت کی تیار فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 13:20

․ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب مانانوالہ روڈ بگے دا چک گاؤں کے قریب نامعلوم شخص کے سگریٹ پھینکنے سے اچانک گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹر عملہ وہاں پہنچا،ریسکیو فائر فائٹر عملہ نے فائر فائیٹنگ کرتے ہوئے گندم کی فصل کو لگی آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا، ریسکیو عملہ نے تقریباً 4 لاکھ مالیت کی تیار فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :