سانگلہ ہل پی ای پی چرچ کے پاسٹر تجمل پرویز اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے

ان کی جگہ پر شہزاد سلیم نے چرچ کا چارج سنبھال لیا،چرچ میں الوداعی اور ویلکم کیلئے تقریب منعقد کی گئی

جمعہ 26 اپریل 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مقامی پی ای پی چرچ کے پاسٹر تجمل پرویز اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے،ان کی جگہ پر شہزاد سلیم نے چرچ کا چارج سنبھال لیا، ریٹائر ہونے والے تجمل پرویز اور نئے پاسٹر شہزاد سلیم کیلئے الوداعی اور خوش آمدید کہنے کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں ریٹائرڈ پاسٹر تجمل پرویز کی فیملی،نئے پاسٹر شہزاد سلیم، ایلڈران عرفان پیٹر گل ایڈووکیٹ، یوسف مسیح، عمانویل حاکم اور سموئیل مٹو نے بھی شرکت کی، پاسٹر ز کو ہار پہنائے گئے اور گل پاشی کی گئی،پاسٹرشہزاد سلیم کو چرچ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :