کوہاٹ پولیس کی کارروائی میں رہزن گروہ کاسرغنہ گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 13:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کوہاٹ پولیس نے موبائل سنیچنگ اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہزن گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل ریاض حسین کی قیادت میں پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں مبینہ ملزم کو حراست میں لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم محمد فراز کا تعلق جنگل خیل سے ہے جو مسلح رہزنی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

زیر حراست ملزم گروہ کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم قرار دیا گیا تھا۔مبینہ اشتہاری مجرم محمد فراز کے دیگر دو ساتھیوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ۔گرفتار اشتہاری مجرم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر رہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔