صوبائی وزیرمحنت خیبرپختونخوا کی زیر صدرات ورکرزویلفیئر بورڈ کااجلاس،کمرشل اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کی

جمعہ 26 اپریل 2024 13:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے محنت خیبرپختونخوا فضل شکور خان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں انہوں نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کےلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان اراضی پر پلازے،دکانیں، پارکس وغیرہ بنانے سے بورڈ کی آمدن میں اضافہ کےمواقع فراہم ہوں گے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اراضی کی نشاندہی کےلئے قائم 3 رکنی کمیٹی 2 ہفتوں کے اندر نشاندہی کردہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اراضی پر مختلف تجاویز اور آئیڈیاز پر کام کرے۔اس موقع پرانہوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے حج کےلیے منتخب انڈسٹریل ورکرز میں لیٹر بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :