مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے33 رکنی طلبہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے33 رکنی طلبہ پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

متعلقہ عنوان :