اے اے سی ریونیو ایبٹ آباد کا شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 14:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آبادارشد محمود نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبہ کو سہولیات کی فراہمی اور نظم و ضبط پر عمل درآمد کے حوالہ سے شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہال میں مختلف سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، امتحانی سنٹر کے ارد گرد مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھیں ، بوٹی مافیا کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہم ایسے افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :