حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200روپے کلو تک کمی آسکتی ہے، کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :