عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 14:43

عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مزید 7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 36کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہو گی۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے 36کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :