ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا رات گئے کنٹرول روم کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:46

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے رات گئے ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر کنٹرول روم انچارج کو تمام ریسکیو سٹیشنوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتے ہیں، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری، تندہی اور محنت سے پیشہ وارانہ امور سرانجام دیں۔