مہرگڑھ یوتھ لیڈرز کی33 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:47

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کی33 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

متعلقہ عنوان :