سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کا عندیہ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکرقومی اسمبلی نے دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوقومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اقبال آفریدی نے کہا کہ ہمارے علاقے سے دہشت گردی سے متاثر جو لوگ ہجرت کر کے آئے تھے انہیں آئی ڈی پیز کا درجہ دیا گیا اور نہ ہی وہ اپنے علاقوں میں واپس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں دو سال سے کھاد کی سپلائی بھی رکی ہوئی ہے۔ سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لکھ کر دیں اس حوالے سے تحریری جواب طلب کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :