ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:52

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر579 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر533 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 84 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات پر44 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکی نموہوئی، فروری میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 63 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جومارچ میں بڑھ کر81 ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات پر12.084 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13.083 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :