ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور کے نئے تعینات ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان سے عدالتوں کی سکیورٹی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا ۔بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پرائیویٹ سیکرٹری سے ملے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت عالیہ کے جج طارق ندیم سے بھی ملاقات کی ۔