گورنمنٹ پرئمری سکول دروش چترال میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک

جمعہ 26 اپریل 2024 15:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) چترال کی تحصیل دروش کے گورنمنٹ پرائری سکول میں محکمہ تعلیم اورہیلو تاس کے اشتراک سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

آگاہی واک سکول سے شروع ہوکردروش کے پرانے بازا ر اور نئے بازارسے ہوکردروش چوک میں اختتام پزیر ہوئی، واک کی قیادت فیلڈ آفیسراظہراقبال نے کی جبکہ واک میں ڈی ای اوچترال، اے ڈی ای او لوئرچترال، سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل الحاج خورشید علی خان، صدر تاجر یونین دروش حاجی گل نواز، ویلیج کونسل دامیل چیرمین شیر زمین، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش سلیم کامل، سکول کے ہیڈ ماسٹر،تاجر یونین کے اراکین، سماجی کارکنان کےعلاوہ کثیر تعداد میں عوام اورمتعدد سکولوں کے طلبانے شرکت کی، طلبانے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر ’’علم سب کے لئے ‘‘کے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :