سیالکوٹ ہیموفیلیا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے، راحیلہ اشرف

جمعہ 26 اپریل 2024 15:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیالکوٹ دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ ہیموفیلیا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے ،ہیموفیلیا خطر ناک سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ ہیموفیلیا ایک جنیاتی مرض ہے جس کو بھی ختم نہیں کیا جا سکتا ، مرض میں زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع جاتی ہے ہیموفیلیا ایک ایسا مرض ہے جس میں خون بہنے لگے تو رکتا نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیا ویلفیئر آرگنا ئزیشن مارکیٹنگ ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ میڈیکل کالج میں طلبہ و طالبات کو ہیموفیلیا بیماری اور اس کی علامات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا۔ راحیلہ اشرف نے کہا کہ معمولی نوعیت کے ہیموفیلیا کے ساتھ بچوں کو تب تک کوئی بڑی علامت ظاہر نہیں ہوتی جب تک انہیں کوئی چوٹ نہ لگے، زخم آئے یا کوئی سرجری ہو، ابتدائی علامات عموماً جلد پر بڑے نیل بنتے ہیں یا پھر خون اکٹھا ہو کر جلد کے نیچے گلٹی بنتی ہے ایسا اکثر تب ہی ہوتا ہے جب بچہ چلنا سیکھتا ہے اور اکثر گر کر چوٹ لگوالیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں ہیموفیلیا آگاہی کیلئے مہم شروع کی ہوئی اور اس سلسلہ میں سیمینا ر بھی منعقد کئے جارہے ہیں تا کہ عوام میں ہیموفیلیا مرض کے متعلق آگاہی ہو ۔