منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف

معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ،ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، جنرل سید عاصم منیر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا،ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، سربراہ پاک فوج کا خطاب

جمعہ 26 اپریل 2024 17:00

منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی ..
راولپنڈی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے، منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

یہاں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپہ سالار نے کہا کہ آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، عوام کے تعاون، سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں۔