لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی

جمعہ 26 اپریل 2024 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے207 ویں روز189 نادہندگان سے4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی26 نادہندگان سے0.65 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی64 نادہندگان سے0.92 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی47 نادہندگان سے0.75 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل کی زیر نگرانی7 نادہندگان سے 0.08 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے0.28 ملین،سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے0.64 ملین کی ریکوری کی گئی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی12 نادہندگان سے0.40 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی13 نادہندگان سے0.64 ملین کی ریکوری کی گئی۔

207 روز سے جاری مہم کے دوران100883 ڈیفالٹرز سے2 ارب89 کروڑ70لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14659 نادہندگان سے 427.74 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13137 نادہندگان سے 680.70 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11337 نا دہندگان سے 383.45ملین اور ساتھ سرکل میں 5927 نادہندگان سے159.63 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 8724 نادہندگان سے233.73 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11769 نادہندگان سے 425.57 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16101 نادہندگان سے187.86 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19229 نا دہندگان سے398.93 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :