خانیوال ،ضلعی انتظامیہ نے جعلی ادویات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 26 اپریل 2024 17:03

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے جعلی و نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ڈرگ انسپکٹرز کو قانون شکن میڈیکل سٹور مالکان،عطائیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا۔ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس میں 28 کیسز کی سماعت کی گئی۔ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 میڈیکل سٹورز اور عطائیوں کے کیسز عدالت بھجوادیئے، اجلاس میں افسران صحت اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :