جوہرآباد،نورپور تھل میں ڈی ایس کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) جوہرآباد نورپور تھل میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر بگھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور ایک پڑھے لکھے تھل کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

اور آج نورپورتھل سے اس کا باضابطہ آغاز کیا جارہا ہے انشاءاللہ جلد تھل کدھی و دامن مہاڑ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور حلقے کی عوام کو جلد مزید بنیادی سہولیات زندگی میسر ہوں گی۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اے ڈی سی جی احمد صہیب کے علاوہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔\378

متعلقہ عنوان :