ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ کا نوڈیرو میں محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 18:59

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے نو ڈیرو میں محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گندم کی خریداری کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاڑکانہ نے گندم کی خریداری اور باردانی کی موجودگی کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ہدایات دی کہ ضلع کے اندر گندم کی خریداری کے سارے مراکز عوام کے لیے کھلے رکھے جائیں،سینٹرز کے انچارجز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :