حیدرآباد،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، دولہا زیر حراست

جمعہ 26 اپریل 2024 19:25

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) حیدرآباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، دولہے کوحراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کوہسار میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے علی رضا نامی دولہے کے کزن کا 13 سالہ بیٹا جان کی بازی ہارگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا دلہے کا بھائی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دلہے کوحراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے لطیف آباد کوہسار میں پیش آیا جہاں علی رضا کی مایوں کی رسم جاری تھی۔پولیس کے مطابق دولہے کے بھائی نے مایوں کے دوران خوشی میں ہوائی فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر اس کے کزن کا 13 سالہ لڑکا انس جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دولہے کا بھائی موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دولہے کو حراست میں لے لیکر مفرور بھائی کی تلاش شروع کردی ہے۔