کمرشل فیس نادہندگان کیخلاف ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائی ،گلشن راوی میں 10سے زائداملاک سربمہر

شہر میں غیر قانونی تعمیرات ،کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے‘ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

جمعہ 26 اپریل 2024 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزگلشن راوی میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

سیل کی گئی املاک میں ملک شاپ، فارمیسی، اسٹیٹ آفس،ڈینٹل کلینک، بیٹری شاپ، ٹی سٹال اور جنرل سٹور شامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبا ت تھے۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ ون عائشہ مطاہر کی نگرانی میں کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔