مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کی33 رکنی طلبائ وطالبات پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔… اعجاز خان

متعلقہ عنوان :