حوثیوں کی ایلات اورخلیج عدن میں ایک اسرائیلی جہازپر بمباری
میزائل ڈرونز نے آپریشن میں کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے،حوثی ترجمان
جمعہ 26 اپریل 2024 22:06
(جاری ہے)
جب تک غزہ میں اسرائیلی جنگ ختم نہیں ہوتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا حوثی اپنے وسائل کے مطابق اسرائیلی مفادات کونشانہ بناتے رہیں گے۔
حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ ان کی سمندر میں اسرائیلی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ ان کا گروپ بحر ہند میں بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھانا چاہتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 19 نومبر سے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں 130 سے زائد بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔حوثیوں کا دعوی ہے کہ وہ اسرائیلی مفادات پر حملے فلسطینیوں کے خلاف چھیڑی گئی اسرائیلی جنگ کی وجہ سے کررہے ہیں۔حوثیوں کے حملوں کے بعد کئی کمپنیوں کے بحری جہازوں کو افریقہ کے گرد طویل اور مہنگے راستے پر جانے پر مجبورہونا پڑا ہے جس سے کارگو جہازوں پر لائے جانیوالے سامان کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.