ملیریا جان لیوا مرض ،عوام میں عدم شعور و آگاہی نہ ہونے ،ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں لاکھوں لوگ موت کے نہ چڑھ گئے ،نظام دمڑ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:13

ز یا ر ت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) زیارت میں عالمی یوم ملیریا دن کے حوالے سے انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام زیارت شہر میں واک اور سمینار کاانعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ملیریا کے مناسبت سے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پروگرام کی جانب سے زیارت شہر میں واک و سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پروگرام کے ضلعی کواڈنیٹر نظام دمڑ۔

اے ڈی ایچ او ڈاکٹر داود صاحب،آیم ایس ڈاکٹرعرفان ودیگر کررہے تھے واک میں محکمہ ہیلتھ کے افسران اسٹاف کے ساتھ دیگر محکموں کے افسران قبائلی معتبرین سردار قاسم خان سارنگزئی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد و ملیریا فوکل پرسنز صحافی برادری طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے ضلعی کواڈنیٹر نظام دمڑ دیگر مقررین نے کہا کہ ملیریا خطرناک جان لیوا بیماری ہے عوام میں شعور و آگاہی ضروری ہے بی آر ایس پی مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کررہی ہے عوام استفادہ حاصل کریں لوگوں کو آگاہی دینے میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے عوام میں عدم شعور و آگاہی نہ ہونے اور ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں لاکھوں لوگ موت کے منہ چڑھ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملیریا گندے پانی پر مچھر کے بیٹھنے اور مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے اس سلسلے میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک گزشتہ کئی سالوں سے ملیریا کنٹرول پروگرام پر کام کررہی ہے ملیریا کے مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیلئے ضلع بھر میں 60سے زیادہ پیسیلیٹی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں مفت ٹیسٹ کرکے ملیریا کی تشخیص اور مثبت رپورٹ آنے پر مفت علاج کیا جارہا ہے۔

زیارت سنجاوی کے عوام یاد رکھیں ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں لوگ گھروں میں پانی اور دیگر اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر رکھیں اور کھڑکیوں دروازوں پر جالیاں لگائیں کیونکہ ملیریا آپ اور آپ کے پیاروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ عوام میں شعور بیداری کے لئے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

خاص کر صحافیوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیاسی جماعتوں کو نظام خان دمڑ نے کہا کے زیارت سنجاوی میں ملیریا کی تشخیص وروک تھام کیلئے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پروگرام کے فوکل پرسنز دن رات خوش اسلوبی لگن سے کام کررہے ہیں ملیریا کی علامات جس میں سر درد تیز بخار وغیرہ وغیرہ کے علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی پیسیلیٹی سینٹرز میں جاکر ٹیسٹ کروائیں مثبت آ نے پر پیلسیٹی سینٹرز سے مفت علاج و ادویات حاصل کریں۔