ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی،7بچے وباء کی لپیٹ میں آگئے

جمعہ 26 اپریل 2024 23:23

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ٹڈوالہ یار کے گوٹھ چندرو میؤ راجپوت میں 7بچے خسرے کی وباکی لپیٹ میں آگئے 7میں سی3بچے زندگی بازی ہار گئیمرنے والوں میں دو سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی چار بچوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا خسرے کی وبا میں مبینہ طور پر زد میں آکر مرنے والوں میں 5سالہ اقرائ ولد اشرف 4سالہ عاشق ولد اشرف 3سالہ آصف ولد یامین شامل ہیں جبکہ خسرے میں مبینہ مبتلا دیگر چار بچوں میں شامل 5سالہ عادل،3سال عدنان،6سالہ عاطف اور5سالہ اشفاق کو سیریس حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ابراہیم پڑھیار اورایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر صابر قائم خانی کا کہنا ہے تھا کہ ہم نے میڈیکل کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اوراطلاعات کے مطابق گوٹھ میں 7 بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں 3بچے انتقال کرگے 4کوحیدراباد روانہ کردیا ہیپھر بھی ہم معائنہ کر رہے ہیں کہ کوئی اور وجہ تو نہیں ہے اس حوالے سے سول ہسپتال میں وارڈ قائم کردیا گیا ہے ایم ایس نیاس موقع پر انکشاف کیا کہ معلومات کے مطابق مذکورہ گوٹھ کے مکینوں نے اپنے بچوں کی خسرہ ویکیسن نہیں کروائی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہو ااور ہم۔

(جاری ہے)

تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جنہوں نے خسرہ سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین یا قطرے نہیں پلوائے وہ فوری طور پر اپنے بچوں کو ویکسین کروایں تاکہ مذید اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او اور ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ مذکورہ گوٹھ میں میڈیکل کیمپ قائم کیا جارہا ہے اور میڈیکل کی ٹیمیں گوٹھ پہنچ چکی ہیں جہاں وہ تمام بچوں کا طبی معائنہ کریں گے اور نو سال تک کے بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جائے گی اور یہ عمل تین روز تک جاری رہے گے۔#

متعلقہ عنوان :