خیبر پختونخوا حکومت کا گندم کی خریداری کا فیصلہ

30ارب روپے گندم کی خریداری اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء)خیبر پختونخوا حکومت کا بھی گندم کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ۔ 30ارب روپے گندم کی خریداری اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق صوبائی حکومت نے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 30ارب روپے کی گندم خریداری اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

گندم کی خریداری کیلئے 3ہزار 900 روپے 40 کلو گرام مقرر کی گئی ہے ۔

صوبائی حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے محکمہ خوراک کو رقم جاری کردی ہے ۔ضرورت پڑنے پر بعدا زاں حکومت مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتی ہے ۔ قیمتیں زیادہ ہونے کی صورت میںہمارے پاس وافرمقدارمیں گندم موجودہونگی۔پوراسال دیسی گندم کی دستیابی کے باعث حکومت کو 9 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔ صوبے میں گندم کی قیمت فی من 3ہزار 900 اور پاسکو سے 5300 روپے مقرر کی گئی ہے۔