حسن ابدال،مرغوں پر لگائی گئی رقم اور آلات قبضہ میں لے لئے

جمعہ 26 اپریل 2024 19:40

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) حسن ابدال پولیس نے جواء کی محفل الٹ کرمرغوں کے ذریعے قمار بازی کرنے والے 9 ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص بھٹہ ازان موسیٰ خان کے عقب میں کھلی جگہ پر مرغوں کے ذریعے قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر تھانہ صدر حسن ابدل پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر ریڈ کیا تو موقع سے 9 ملزمان بابر علی ولد بشیر احمد سکنہ راولپنڈی، محمد امجد ولد منظور حسین سکنہ بھکر حال فتح اللہ، عاشر ولد رفاقت علی سکنہ برہان، محمد عمران ولد مدثر شاہ سکنہ برہان، راشد محمود ولد صفدر علی سکنہ حسن ابدال، سیف الرحمان ولد عبدلرزاق سکنہ بھکر حال فتح اللہ، کامران ولد مثر شاہ سکنہ مردان حال برہان، ثاقب شہزاد ولد محمد صفدر سکنہ حسن ابدال اور ریاست علی ولد محمد رفیق سکنہ فتح اللہ کو قابو کر لیا داؤ پر لگی رقم کل مالیتی 470400 روپے اور 2 عدد اصیل مرغے قبضہ پولیس میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :