ڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی کےاجلاس میں معذور افراد کوویل چیئر سمیت دیگرسہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 19:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو محکمہ سوشل ویلفیئرکی طرف سے فنانشل اسسٹنٹس اور معذور افراد کو ویل چیئرز،سماعت کے آلات سمیت معذوروں کی سہولیات کیلئے مختلف آلات مہیا کرنے بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کمیٹی /اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرعلی رضانے ڈپٹی کمشنر کو کمیٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مزکورہ کمیٹی کو مالی امدادکی 29 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں معیارکے مطابق 27 درخواستیں منظورکی گئیں جبکہ 2 درخواستیں نامنظورکی گئیں۔انہوں نے بتایاکہ ان درخواستوں کی سیکڑونٹی کاعمل اے ڈی سوشل ویلفئیر میڈم آمنہ رفیق کی زیر نگرانی کیا گیا۔اجلاس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان خالدمحمود صدیقی اور مرزاقیصرمجیدبیگ کے علاوہ مختلف کیٹیگریز کے معزورافراد کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :