آزادجموں وکشمیر بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کا آل آزادکشمیر سکائوٹ لیڈر کانفرنس کا اہتمام

جمعہ 26 اپریل 2024 20:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) آزادجموں وکشمیر بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2 روزہ دوسری آل آزادکشمیر سکائوٹ لیڈر کانفرنس بمقام جناح پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی دیوان علی خان چغتائی وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن و پروونشل کمشنر آزادجموں وکشمیر بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں طاہر مسعود چغتائی (ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم )، تخلیق الزماں ڈویژنل ڈائریکٹر و ڈویژنل اسکائوٹس کمشنر میرپور ڈویژن، ظفراقبال چوہدری (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ڈسٹرکٹ اسکائوٹس کمشنر مظفرآباد)، سعید اختر اعوان اور پرنسپل صاحبان کے علاوہ کمشنرز اسکائوٹس، ڈسٹرکٹ اسکائوٹس سیکرٹریز، پروونشل کوآرڈینیٹرز اور اسکائوٹس لیڈرز نے شرکت کی۔دیوان علی خان چغتائی نے نو منتخب کمشنرز اسکائوٹس سے ان کے عہدوں کا حلف بھی لیا۔پروونشل کمشنر نے نو منتخب کمشنرز کو انکی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور اسکائوٹنگ کے فروغ کے لیے بہترین کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :