ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام صفائی مہم اور صاف ستھرا گلگت بلتستان کے تقریب کا اہتمام

جمعہ 26 اپریل 2024 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اور صاف ستھرا گلگت بلتستان کے تحت بوائز ہائی سکول حسین آباد سکردو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران ، اساتذہ، بچے اور عمائدین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آلودگی سے پیدا ہونے والے بے پناہ مسائل و مشکلات اور انسانی زندگی کو درپیش خطرات کا ادراک کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سکردو نے تعلیمی اداروں، ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی، بلدیہ سکردو اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ملکر مختلف مقامات پر صفائی مہم اور آگاہی واک کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

آج کی تقریب اور آگاہی واک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ نہ صرف اپنے گھر کو صاف رکھیں بلکہ اپنے اردگرد، گلی محلے، شہر ہمارے گھر کی مانند ہے ، اس کو بھی صاف ستھرا رکھنا ہے۔ تقریب کے بعد سکول سے مین بازار حسین آباد تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور سڑک کے کنارے سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ڈمپنگ سائیڈ تک پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :