بیجنگ میں امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کے مذاکرات

ہفتہ 27 اپریل 2024 09:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ این ایچ کے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے آغاز میں جناب وانگ نے کہا کہ چین اور امریکاکے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہونے لگے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں منفی عوامل اب بھی متواتر بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے کلیدی مفادات کو ہمیشہ چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے امریکہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ چین کی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے سرخ لکیر عبور نہ کرے۔ جس کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری دانست میں، آگے بڑھنے کی کوشش میں بالمشافہ سفاتکاری کا کوئی متبادل نہیں ہے، بلکہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ ہم اُن شعبوں کے بارے میں ہر ممکن حد تک واضح ہوں جہاں ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ غلط اندازوں سے بچنے کے لیے کم از کم ہمیں غلط فہمیوں سے گریز کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :