برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائیگا

ہفتہ 27 اپریل 2024 12:39

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ’’ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے ‘‘ برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

حریت پسندسلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750ء میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799ء کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :