تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سانگلہ ہل میں سہولتوں کاشدید فقدان

ہسپتال کی 24گھنٹے عوام کوسہولیات فراہم کرنے والی ایمرجنسی وارڈبری طرح سے فلاپ ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کورف کاغذ کی پرچی پرادویات لکھ کردے دی جاتی ہیں اورکہاجاتاہے کہ یہ ادویات پازارسے خریدکرلے آئیں

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:07

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سانگلہ ہل میں سہولتوں کاشدید فقدان ہے اورہسپتال کی 24گھنٹے عوام کوسہولیات فراہم کرنے والی ایمرجنسی وارڈبری طرح سے فلاپ ہوچکی ہے ،ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کورف کاغذ کی پرچی پرادویات لکھ کردے دی جاتی ہیں اورکہاجاتاہے کہ یہ ادویات پازارسے خریدکرلے آئیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کی امرجنسی وارڈاس وقت مریضوں کوسہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے شہراورگردونواح سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈمیں آتے ہی زیادہ حالت خراب کابہانہ بناکران کو دوسرے شہروں فیصل آبادیالاہورریفرکردیاجاتاہے جبکہ ایمرجنسی میں موجودسٹاف اپنے اپنے موبائل فونزیاایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ایمرجنسی وارڈمیں ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرزکی غفلت اورلاپرواہی کے باعث ایمرجنسی وارڈمیں کئی مریض اپنی زندگی کی پازی ہارچکے ہیں اس کے علاوہ ہسپتال کی نئی بننے والی ہیلتھ اتھارٹی ہسپتال کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طورپرناکام نظرآرہی ہے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سانگلہ ہل اس وقت مکمل طورپرسیاست کی نظرہوچکاہے جس کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈمیں آنے والے مریضوں کے چہروں پرمایوسی کے آثارنظرآتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہری حلقوں نے صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرسے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سانگلہ ہل پرخصوصی توجہ دی جائے اور ہسپتال میں آنے والے مریض سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :