پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:39

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز  کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا۔ یہ دن دنیا بھر میں ان فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جواپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصدفائر فائٹرز کے مسائل اور ان کےحل سمیت شعبہ کی اہمیت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :