تعلیمی، ہاؤسنگ پراجیکٹس سے بلوچستان کےکان کنوں کے لیے نئے دور کا آغاز ہو گا، ڈبلیو ڈبلیو ایف

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ورکرز ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) بلوچستان نے صوبہ میں کان کنی اور رجسٹرڈ صنعتی کارکنوں کے معیار زندگی اور تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے 1.8 ملین روپے کے فلاحی منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام نےاے پی پی کو بتایا کہ ان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جن میں مسلم باغ، بلوچستان میں سٹاف کی رہائش گاہوں کے ساتھ ایک گرلز ہائی سکول کا قیام شامل ہے جو 5,605 کان کنوں اور صنعتی کارکنوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے علاقے میں تعلیمی رسائی میں مزید بہتری آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ 63,000 مربع فٹ پر 700 ملین روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا جانے والا سکول اور رہائش گاہیں بلوچستان کی آنے والی نسل کے لیے امید کی کرن ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلم باغ میں 100 ورکرز ریزیڈنس کوارٹرز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ ہاؤسنگ پراجیکٹ، 5 ایکڑ پر محیط ہے اور اس پر 900 ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، 100 خاندانوں کو محفوظ اور آرام دہ گھر فراہم کرے گا، جس سے براہِ راست رہائش کی کمی سے نمٹا جائے گا جس سے مزدوروں کی کمیونٹی پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک سکول نے تقریباً 4,000 کان کنی کے کارکنوں کے بچوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، جو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی لگن کو مزید واضح کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :