راولپنڈی پولیس کی کارروائی،مختلف جرائم میں ملوث 7ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی جاری ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق بنی پولیس ملزم عمیر سے 10 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم شارن سے 10 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم سجاد سے 5 لیٹر شراب، کلر سیداں پولیس نے ملزم عرفان سے ایک بوتل شراب، ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار احمد بمعہ ٹیم نے ملزم نعمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم امداد اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور نصیر آباد پولیس نے ملزم عباس احمد سے 4 ہوائیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :