آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی فرازاحمد طاہر کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بانڈی جنکشن واقعے میں جاں بحق ہونے والے فراز احمد طاہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔ مرحوم کی آخری رسومات میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز، این ایس ڈبلیو کے وزیر اعظم، اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز اور کمیونٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ نماز جنازہ کے موقع پر ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ فراز احمد طاہر نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دی، ان کی بہادری، ہمت اور بے لوث قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے بانڈی جنکشن کے المناک واقعے کے تمام متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا بھی کی ۔ انہوں نے ایک اور پاکستانی ہیرو محمد طحہٰ سمیت زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔