وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:07

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہادت مکمل ہے بس گاڑی پیش کر دیں جس پر وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گاڑی پیش کر دیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔