جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:17

جاپان کے جزائر بونین  میں 6.9 شدت  کا زلزلہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) جاپان کے بونین جزائر میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔شنہوا نے جاپا ن کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالےسے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یا اوگاسوارا جزائر میں ہفتے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 503کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :