محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 54 نجی اسکولز کی رجسٹریشن روک دی

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر ان اسکولوں کی رجسٹریشن روکی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اسکول قانون کے تحت انرولمنٹ پر 10 فیصد فری شپ نہیں دے رہے تھے۔قانون کے مطابق ہر نجی اسکول کو داخلوں پر 10 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینا ہوتی ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق قانون پر عمل درآمد تک اسکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :