ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:49

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ایس ای سی پی نے پہلے اسٹڈی نائو پےلیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس جاری کردیا ہے۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان تعلیم کے لئے قرض فراہم کرنے والے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایجوفی فنانشل سروسز لمیٹڈکو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اس لائسنس کے تحت کمپنیاں طلبا کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے قرض فراہم کریں گے جبکہ اس قرض کی واپس ادائیگی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرنا ہو گی۔

پاکستان میں عوام کو مناسب قرضوں کی صورت میں سرمایہ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے،ایس ای سی پی نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کے لئے ریگولیٹری فریم ورک فراہم کیا ہے ۔ایس ای سی پی کے جاری کردی سرکلر 12 کے تحت انویسٹمنٹ فنانس سروسز کے دائرہ کار میں ڈیجیٹل قرضوں کی مختلف صورتوں کی لائسنسنگ سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل قرضوں کے لائسنس کے تحت اسٹڈی نائوپے لیٹر (SNPL) کے کاروباری ماڈل کا اجرا طلبا کے لئے آسان قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ اس لائسنس کے تحت ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں طلبا کو تعلیم کے حصول کے لئے قرض فراہم کریں گی اور طلبا یا ان کے والدین کو تعلیم کے لئے مہنگے تجارتی قرضوں پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔