سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:13

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 4500کے قریب مقدمات کا اضافہ ہوا، جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 15اپریل تک زیرالتوا فوجداری مقدمات کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف باضابطہ سماعت کے لیے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31ہزار سے بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52ہزار 481تھی جو رواں برس 57ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :